جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) انل مادھو دوے کا
آج صبح یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 60 سال کے تھے۔ صبح اچانک طبیعت بگڑ جانے
کی وجہ سے انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) لے جایا گیا تھا
جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ جنگلات اور ماحولیات کی وزارت کے
ترجمان نے بتایا کہ مسٹر دوے کا صبح کوئمبٹور جانے کا پروگرام تھا لیکن
اسی درمیان ان کی طبیعت بگڑ گئی اور
انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جانا پڑا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر دوے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کرتے ہوئے اسے اپنا ذاتی نقصان بتایا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، میں کل شام کو انل دوے کے ساتھ
تھا۔ ان کے ساتھ پالیسی معاملات پر بات چیت کر رہا تھا۔ ان کا انتقال میرا
ذاتی نقصان ہے۔ انہیں لوگ فعال عوامی خادم کے طور پر یاد رکھیں گے۔
ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں وہ کافی محنتی تھے۔